ڈی پی او محمد راشد ہدایت اور کچھ راز کی باتیں
تحریر علی امجد چوہدری
رانا محمد اسلم گڑھ مہاراجہ میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین اور امن کمیٹی کے ممبر ہیں یہ ایسی شخصیت ہیں جنہیں تمام مکاتب فکر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بڑے outspoken بھی ہیں جو دل میں آ جائے کہنے میں تھوڑی سی بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے بہت سارے ڈی پی اوز کے انتہائی قریب رہے ہیں مگر تبدیل ہونے والے ڈی پی او محمد راشد ہدایت سے غیر معمولی حد تک متاثر ہیں گزشتہ سے پیوستہ روز ایک مقامی سیاسی شخصیت کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں انہیں بار بار کریدنے کی کوشش کی دراصل میں جاننا چاہتا تھا کہ یہ راشد ہدایت صاحب کے اتنے بڑے مداح کیسے ہیں کافی اصرار کے بعد انہوں نے گنتی کے چند الفاظ میں نچوڑ کردیا رانا محمد اسلم کے مطابق ہر عام و خاص کے فون کو سننا ایس ایچ اوز کی تعیناتی میں سفارش کو بالکل نظر انداز کرنا اور انصاف کی فراہمی میں خاص و عام کی تمیز کو ختم کرنا رات گئے تک بھی بغیر تفریق کیئے سب کی کالز کا جواب دینا یہ وہ انفرادی خصوصیات ہیں جنہوں نے انہیں محمد راشد ہدایت سے غیر معمولی حد تک متاثر کیا ہے رانا محمد اسلم کے ساتھ نشست تو ختم ہوگئی تاہم ان کے الفاظ میرے لیئے ناقابل یقین ہی رہے اور ایک تشنگی باقی رہی امن کمیٹی کے کئی دیگر ممبران کے علاؤہ اہم سیاسی شخصیات کے مخفی خیالات جاننے کی کوشش کی تو یہاں بھی رانا محمد اسلم کے خیالات کی تائید ہی ملی پھر اپنے مشاہدات اور sources کو مجتمع کیا تو یہ تائید بڑھتی ہی گئی کہ کیسے الیکشن سے قبل جھنگ میں تمام تر دباؤ کے باوجود لیول پلینگ فیلڈ غیر معمولی دباؤ کے باوجود مختلف ایس ایچ اوز کی تبدیلی میں تذبذب اور سب سے بڑھ کر ضلع جھنگ کے چند ایس ایچ آوز اور ڈی ایس پیز کے حوالے سے تو کرپشن کی انگلیاں اٹھیں مگر ان کے سربراہ ڈی پی او محمد راشد ہدایت اس حوالے سے محفوظ رہے جو ان کے شاندار کیریئر پر اہم stamp ہے راشد ہدایت صاحب کی ترقی بھی ہو چکی ہے وہ گریڈ 19 حاصل کر چکے ہیں جھنگ سے اوکاڑہ جارہے ہیں مگر اہلیان جھنگ ان کے ہر حوالے سے خوبصورت کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے
علی امجد چوہدری










