مولانا عمردراز نہرا سیال امیدوار PP-128 جھنگ کا مختصر تعارف..

تحریر: پروفیسر قیصر عباس سیال

مولانا عمردراز نہرا، مہر محمد خان نہرا (مرحوم)کے بیٹے ہیں۔
30 جون 1982 کو موضع اصحابہ میں پیدا ہوئے، وہ ایک زمیندار ہیں۔
ابتدائی تعلیم چک وکیل والا میں پرائمری اور اصحابہ ہائی سکول موضع اصحابہ میں میٹرک کی، اور گورنمنٹ آف کامرس کالج سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ سے ڈی کام کیا۔
دینی تعلیم کیلئے جامعہ محمودیہ گوجرہ روڈ جھنگ میں 2005 سے 2013 تک درس نظامی مکمل کیا۔
مولانا نے دینی خدمات کیلئے موضع باغ میں مرکز اہلسنت والجماعت کی بنیاد رکھی، جس میں ایک مسجد اور مدرسہ ہے جس میں سینکڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
عمردراز نہرا 2010 سے موضع باغ میں رہائش پذیر ہیں۔
اور 2015 میں یونین کونسل باغ میں بطورِ چیئرمین کا پہلی مرتبہ الیکشن لڑا، اور اپنا سیاسی سفر شروع کیا اور عوام کی محبتوں کے پیشِ نظر 2024 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے PP-128 جھنگ میں ایم پی اے کا الیکشن لڑا اور جیت نا سکے، الیکشن کے بعد مسلسل حلقے میں نظر آتے ہیں۔
نہرا صاحب محنتی اور ورکر آدمی ہیں۔
اور پنجاب اسمبلی کے ہیرو میاں ریاض حشمت جنجوعہ (مرحوم) کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آنے والے عام انتخابات میں ایک مضبوط امیدوار کے طور پہ نظر آئیں گے۔
مولانا عمردراز نہرا کا مرکزی پبلک سیکٹریٹ موضع باغ میں ہے جہاں وہ عوام کے مسائل سنتے اور حل کرواتے ہیں۔

#HistroyOfJhang
#MolanaUmarDrazNahra
#PP128
#Jhang