محمد اقبال منڈ کو نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

جھنگ ( نمائندہ خصوصی)محمد اقبال منڈ کو نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ موصوف اس سے قبل جھنگ میں بطور گرداور اشتمال خدمات سر انجام دے رہے تھے جنہیں نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔محمد اقبال منڈ ایک ایماندار اور با اخلاق آفیسر ہیں ان کی بطور نائب تحصیلدار ترقی پر ان کے دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ حسب روایت عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

رپورٹ رائے منظور احمد عابد