صدارتی ایوارڈ یافتہ عوامی گلوکار حاجی منصور علی ملنگی کو ہم سے بچھڑے 10 سال مکمل ہو گئے

گڑھ_مہاراجہ(سٹار نیوز)فوک کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ،فخر پاکستان،صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار حاجی منصور علی ملنگی کو ہم سے بچھڑے 10 سال مکمل ہو گئے ہیں آپ کا منفرد انداز آپکی شہرت کی وجہ بنا آپکو گیت کی دنیا میں ماہیے کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے آپ کم وقت میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچے پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک منفرد مقام پیدا کیا ایک پھول موتیا دا مارا کے جگا سوہنیے آپکی وجہ شہرت بنا اسکے علاوہ آپ نے لازوال گیت ریکارڈ کرواۓ فوک کی دنیا میں جو مقام آپ نے پیدا کیا کم ہی لوگ ایسا مقام پیدا کرتے ہیں دعا ہے خدا کریم آپ کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین ثم آمین

رپورٹ : مصطفی علی قریشی
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ
مرکزی نشرواشاعت سیکرٹری تحریک حقوق جھنگ