ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو کے اعزاز میں پروقار عشائیہ، معزز شخصیات کی شرکت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ سے تعلق رکھنے والے سابق معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم پاکستان مخدوم سید طارق محمود الحسن کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے لاہور میں افتخار علی سہو کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مقرر ہونے کے اعزاز میں ایک پروقار اور باوقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں انتظامی، عدالتی، پولیس، سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا، آر پی او شیخوپورہ اظہر اسماعیل، ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) محمد سیف انور جپہ، سیکرٹری لائیو اسٹاک احمد عزیز تارڑ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت اعجاز منیر بھلر، جج ہائی کورٹ جسٹس تنویر احمد شیخ، ایڈیشنل سیشن جج راؤ فرقان احمد، ڈاکٹر شاہد محمود خان (یو کے)، سابق کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ، سابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم احمد سندھو، سابق ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید محمد آصف شاہ، لطف اللہ بھلی، پیر فراز شاہ گدی نشین قادر بخش، سرپرستِ اعلیٰ تاجر اتحاد چوہدری کامران احمد نصرت، صدر تاجر اتحاد سید علی رضا شاہ، رانا ہشام، رانا انور اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے افتخار علی سہو کو پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے اہم منصب پر تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی وسیع انتظامی صلاحیتوں، تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت، عوامی خدمت اور انتظامی اصلاحات کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ افتخار علی سہو ایک باصلاحیت، دیانت دار اور فرض شناس سرکاری افسر کے طور پر اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف اضلاع اور اہم سرکاری ذمہ داریوں پر اپنی بہترین کارکردگی، میرٹ پر مبنی فیصلوں اور عوام دوست طرزِ حکمرانی سے ہمیشہ نیک نامی حاصل کی، جس کے باعث ان کی نئی ذمہ داری پر تقرری خوش آئند اور صوبے کے لیے نیک شگون ہے۔تقریب خوشگوار، باوقار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے باہمی دلچسپی کے مختلف قومی، انتظامی، سماجی اور ترقیاتی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبے میں عوامی فلاح، بہتر طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی اصلاحات اور باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مخدوم سید طارق محمود الحسن کی جانب سے پرتکلف عشائیے اور بہترین میزبانی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ افتخار علی سہو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں کامیابی، دیانت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں اور پنجاب کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کریں۔