48.8 ملی میٹر بارش کے باوجود گوجرہ روڈ انڈر پاس سے ایک گھنٹہ 10 منٹ میں پانی کی نکاسی، ٹریفک بحال
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) مون سون کی 48.8 ملی میٹر بارش کے بعد واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گوجرہ روڈ انڈر پاس سے بارشی پانی کی نکاسی کا عمل محض ایک گھنٹہ 10 منٹ میں مکمل کر لیا، جس کے بعد ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہو گئی اور شہریوں کو کسی بڑی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری کامران رضا کاہلوں کی نگرانی میں واسا کی فیلڈ ٹیمیں بارش شروع ہوتے ہی متحرک ہو گئیں۔ ڈی واٹرنگ مشینری، ڈسپوزل پمپس اور عملے نے مربوط حکمت عملی کے تحت مسلسل کام کرتے ہوئے مختصر وقت میں انڈر پاس کو کلیئر کر دیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا چوہدری کامران رضا کاہلوں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا، آپریشن کی خود نگرانی کی اور متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام حساس مقامات پر مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران واسا کی تمام ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور نکاسیٔ آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے فیلڈ میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی واسا کی اولین ترجیح ہے۔شہری حلقوں نے بروقت نکاسیٔ آب پر واسا کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور رفتار کے ساتھ شہری مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔*












