اینٹی کرپشن سرگودھا کی کامیاب کارروائی تھانہ فیکٹری ایریا کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر , احاطہ عدالت میں , ایس ایچ او کے نام پر پچاس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

*ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور بوسال کا کامیاب ریڈ ملزم سے مجسٹریٹ صاحب کی موجودگی میں رشوت میں لیے گئے نشان زدہ نوٹ برآمد*

*طاہر خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر , ایس ایچ او کے نام پر تھانہ فیکٹری ایریا کے کیس میں پچاس ہزار روپے رشوت لیتے مجسٹریٹ تاثیر عمران کھوکھر کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار*

*محمد عثمان نامی سائل نے پولیس کی روز روز کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر اینٹی کرپشن سرگودھا کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور بوسال سے ریڈ کروایا*

تفصیلات کے مطابق محمد عثمان نامی سائل کے عزیز کا کیس تھانہ فیکٹری ایریا میں درج تھا اور فریقین میں صلح بھی ہو چکی تھی . تاہم اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عثمان کو اُسکا کیس بلاوجہ پینڈنگ رکھ کے رقم رشوت دینے پر مجبور کر رہا تھا اور ایس ایچ او کے نام پر رشوت طلب کر رہا تھا. جس پر محمکہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کی درخواست دی گئی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور عباس بوسال نے موقع پر ریڈ کر کے ملزم کو پچاس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

رشوت خور ملزم کو حوالات اینٹی کرپشن سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے یہاں یہ بات اہم ہے کہ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے .