معروف سینئر کالم نگار عبد الستار سپرا نے کہا ہے کہ عالمی سیاست میں آج بھی مذہبی ‘نسلی اور لسانی عصبیتوں کا غلبہ ہے ۔ جس کی حالیہ مثال غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم پر عالمی خاموشی ہے
ڈیرہ اسماعیل خان (خصوصی رپورٹ)معروف سینئر کالم نگار عبد الستار سپرا نے کہا ہے کہ عالمی سیاست میں آج بھی مذہبی ‘نسلی اور لسانی عصبیتوں کا غلبہ ہے ۔ جس کی حالیہ مثال غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم پر عالمی خاموشی ہے ۔ جس نے ڈھائی صدی کی انسانی شعوری ترقی ‘حقوق انسانی اور فکری بلندی کے افکار کو ملیا میٹ کر دیا اور طاقتور ممالک کی منافقت سب پر عیاں ہو گئی ۔ ان ممالک نے فلسطین کے حوالے سے انسانیت کے دوہرے معیار اپنا رکھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر بشمول بھارت اور اسرائیل میں دائیں بازو کی سیاست زور پکڑ گئی ہے جس کا ہدف مسلمان اور اسلام ہیں ۔ یہ حکومتیں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اسلام اور مسلمان کو نشانہ بنا کر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں ‘جسکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام اور مسلمان مخالف جذبات بڑھ رہے ہیں ۔ پاکستان برصغیر کے ہر پسے ہوئے طبقے کیلئے قائم ہونیوالی ریاست ہے ۔ امریکہ بلکہ مغربی تسلط کو آج چین نے چیلنج کر دیاہے ۔ انسان کی ٹیکنالوجی میں برق رفتار ترقی کی بڑی وجہ شعبہ دفاع ہے ۔عبدالستار سپرانے مزید کہا کہ عالمی دنیا ہوش کے ناخن لے’ غزہ میں ظلم وبربریت کی انتہاء مسلسل بمباری سے انسانیت دم توڑ رہی ہے،فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ صہونیت کا ساتھ دینے والے بھی ظالم اور درندے ہیں جنہوں نے بیت المقدس اور فلسطینیوں کے علاقوں پر بمباری کرکے زبردستی قبضہ کرکے اپنی ریاست قائم کی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں ۔دنیا میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک فلسطین اور کشمیر میں ظلم کرنے والے درندوں کے ہاتھ توڑے نہیں جاتے۔ عالمی دنیا ہوش کے ناخن لے ۔












