میانوالی(اللہ نوازخان) ہزاروں افراد کو پانی مہیا کرنے والی واحد واٹر سپلائی سکیم کا کنکشن بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کر دیاگیا۔ڈپٹی کمشنر میانوالی سمیت ارباب اختیار سے پانی کی بحالی کا فوری مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی گاؤں ونجاری میں ہزاروں افراد کو صاف پانی مہیا کرنے والی واٹرپ سپلائی سکیم کا کنکشن بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کر دیا گیا ہے۔گرم موسم میں پانی کی بندش عذاب ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔انسانوں سمیت جانور بھی پیاس سےتڑپ رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں۔عوامی حلقوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر میانوالی اورمتعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر پانی کی سپلائی بحال کی جائےتاکہ عوام کو اس عذاب ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔












