سرگودھا: چوری کے مقدمہ میں ملزم کو بے گناہ کروانے کے لیے شہری سے رقم بٹورنے والا نوسر باز جھال چکیاں پولیس کی گرفت میں، مقدمہ درج

سرگودھا (سٹارنیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر جرائم پیشہ اور دھوکہ باز عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں زوہیب نامی شخص کو بے گناہ کروانے کا لالچ دے کر شہری سے 50 ہزار روپے ہتھیانے والے نوسر باز ملزم علی حسنین کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ تھانہ جات میں تمام قانونی عمل اور مقدمات کا اندراج مکمل طور پر بلا معاوضہ ہوتا ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ کسی بھی نوسر باز، ایجنٹ یا رشوت ستان کے جھانسے میں نہ آئیں اور ایسے عناصر کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ تھانے کو دیں۔

رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا

#RpoSargodha #PunjabPoliceOfficialPakistan #dposargodha #AtYourService