گڑھ_مہاراجہ: دربار سلطان باہو پر ناصر نامی شخص نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی 60فیصد جسم جھلس گیا،

گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز)تفصیلات کےمطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ دربار سلطان باہو پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا، محمد ناصر ولد عبدالستار عمر 28 سال سکنہ دربار سلطان باہو نامی شخص نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر خود پر پٹرول ڈال کر اپنے آپ کو آگ لگا لی جس کے نتیجہ میں جھلس گیا، ریسکیو1122 سٹاف نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل کر دیا، عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے زخمی شخص کا جسم 60 فیصد جھلس گیا ہے،

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/روزنامہ اوصاف/ملتان ویلی/جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ