فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
جھنگ (سٹارنیوز) فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت مرکزی صدر حاجی امیر محمد خان مزاری ایڈوکیٹ نے کی جبکہ چیئرمین علی رحمان انصاری ، سیکرٹری جنرل ریاض شاہد خان ، نائب صدر اقبال پاشا ، تحصیل صدر میاں امتیاز تھہیم ، نائب صدر چوہدری بابر حمید ، میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد چوہدری ، سوشل میڈیا رانا رمضان و مرزا سعید بیگ ، صدر لیبر چوہدری تنویر احمد ، ترجمان علی سفیان ، جنرل سیکرٹری تحریک جوانان جھنگ طارق محمود ایڈووکیٹ ، ملک محمود الحسن ، میاں عرفان ہادی ، مہر ابرار سیال ، شانہ مرجانہ سیال، مہر مزمل ڈنگہ سیال ، لیاقت علی شیرا اور معروف ٹک ٹاکر عامر قاضی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان و اہلیان علاقہ نے شرکت کی ۔ ریلی کچہری چوک سے شروع ہوئی جو یوسف شاہ روڈ اور سیشن چوک سے ہوتی ہوئی سنی علماء کونسل کی جانب سے ایوب چوک پر کل جماعتی سیمینار میں جا کر ضم ہو گئی ۔ ریلی کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر خان مزاری ایڈوکیٹ و دیگر نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی اور حکومت پاکستان سمیت عالم اسلام سے اتحاد بین المسلمین پر زور دیتے ہوئے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر سطح پر امداد کرتے ہوئے تمام مسلمان ممالک پر مشتمل جہاد فورس بنانے کا مطالبہ کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہو انڈیا ہو یا امریکہ ہو یہ مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں جن کا علاج صرف مذمت نہیں بلکہ مرمت ہے ۔ ریلی کے اختتام پر فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔












