ملک عبدالرزاق کھوکھر: وقارِ شہر، پاسبانِ دین و ملت

✍️ تحریر: ملک سیف اللہ صدیقی کھوکھر
(جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال)

ہر شہر کی پہچان وہاں کی عظیم شخصیات سے ہوتی ہے۔ اگر احمد پور سیال کسی شخصیت پر بجا طور پر فخر کر سکتا ہے تو وہ ہے محترم ملک عبدالرزاق کھوکھر صاحب، ایک ایسا نام جو دیانت، خدمت، دینی حمیت اور سیاسی بصیرت کا آئینہ دار ہے۔
ملک عبدالرزاق کھوکھر نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی سر بلندی، دفاعِ ناموسِ صحابہ کرامؓ و اہلبیتِ اطہارؓ، اور ملتِ اسلامیہ کے اتحاد و استحکام کے لیے وقف کر دی۔
آپ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے فعال اور متحرک رکن ہیں۔
مزید برآں، آپ انجمن تاجران تحصیل احمد پور سیال کے بانی چیئرمین اور ممبرضلعی امن کمیٹی جھنگ کے سرگرم رکن کی حیثیت سے بھی شہر کی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں۔
بلدیاتی سطح پر بطور تین مرتبہ جنرل کونسلر عوامی خدمت کا جو معیار آپ نے قائم کیا، وہ تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھے جانے کے قابل ہے۔
ملک صاحب نہ صرف ایک مدبر سیاسی رہنما ہیں، بلکہ ان کا شمار دین کے سچے خادموں میں بھی ہوتا ہے۔
آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ شہیدِ عزیمت حضرت مولانا حق نواز جھنگوی رحمۃ اللہ علیہ کے قریبی ساتھی اور رفیقِ خاص رہے، جن کے ہمراہ آپ نے نظریہ ختم نبوت اور ناموس صحابہ و اہلبیتؓ کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
بدقسمتی سے معاشرے میں کچھ بیمار ذہن اور شرپسند عناصر، جو اپنی ناکامیوں کا بدلہ معزز شخصیات کو نشانہ بنا کر لینا چاہتے ہیں، آج ملک عبدالرزاق کھوکھر جیسے محسنِ ملت پر الزام تراشی کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں۔
یاد رکھو!🌹
جو اپنے محسنوں، علما کرام، بزرگوں اور رہنماؤں کی عزت نہیں کرتے، وہ نہ صرف اپنی شرافت کھو بیٹھتے ہیں بلکہ تاریخ کے صفحات میں رسوائی کا نشان بن جاتے ہیں۔
ملک عبدالرزاق کھوکھر پر حملہ محض ایک فرد پر حملہ نہیں، بلکہ دیانت، خدمت اور قربانی کی پوری ایک تحریک پر حملہ ہے۔
ایسے ناپاک عزائم رکھنے والے سن لیں:
> “قافلے کبھی پتھروں سے نہیں رکتے، بلکہ ان کی رفتار اور بڑھ جاتی ہے۔”
الحمدللہ!
احمد پور سیال کے گلی کوچے، بازار اور عوام آج بھی ملک عبدالرزاق کھوکھر کی خدمات پر نازاں ہیں۔
آپ کی دینی، سیاسی، اور سماجی خدمات کی خوشبو ہر سو پھیلی ہوئی ہے۔ملک صاحب کے خلاف زہر اگلنے والے عناصر جان لیں کہ عوام کے دلوں میں ان کی محبت اور عقیدت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔تاریخ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ مخلص کرداروں پر کیچڑ اچھالنے والے خود ذلت و رسوائی کے گڑھوں میں جا گرتے ہیں۔
ہم ملک عبدالرزاق کھوکھر صاحب کی بےلوث دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ:
> “ہم ان کے خلاف اٹھنے والی ہر جھوٹی آواز کو دلیل، کردار اور سچائی کی تلوار سے خاموش کر دیں گے۔”
ربِ ذوالجلال سے دعا ہے کہ ملک عبدالرزاق کھوکھر صاحب کو صحت، سلامتی اور استقامت عطا فرمائے اور دینِ حق کی مزید خدمت کا موقع عطا کرے۔
آمین ثم آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔