مرحوم لیاقت وجھی پر ایف آئی آر رانا شہباز عون عباس امیر عباس کا طرز سیاست اور ڈی ایس پی چوہدری اشرف گجر کی چوہدری جعفر حسین ہاؤس آمد

تحریر علی امجد چوہدری6

چوہدری اشرف گجر ڈی ایس پی احمد پور سیال رہ چکے ہیں یہ رانا شہباز احمد خان کے دور عروج میں جب وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوتے تھے یا پھر وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں چوہدری اشرف ڈی ایس پی احمد پور سیال تھے ان دنوں یہ میری رہائش گاہ پر تشریف لائے اور انہوں نے ایک واقعہ مجھے سنایا جس نے مجھے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ان دنوں مرحوم عون عباس اپوزیشن میں تھے انہوں نے شکایت کی کہ ان کے ایک قریبی ساتھی مرحوم لیاقت عباس وجھی پر ایک ناجائز ایف آئی آر درج ہوئی ہے مرحوم عون عباس اتنے سچے تھے کہ ہر آفیسر ان کے الفاظ کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا تھا چند دنوں کے بعد عون عباس خان کے الفاظ کی تائید امیر عباس خان نے بھی یوں ڈی ایس پی چوہدری اشرف گجر اپنا زہن بنا چکے تھے مگر اس وقت سب سے بڑا مسئلہ رانا شہباز احمد کا تھا جو اس وقت کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے قریبی ترین ساتھی تھے اور رانا صاحب کا طوطی بولتا تھا چوہدری اشرف گجر نے اس حوالے سے رانا شہباز سے بات کی چوہدری اشرف گجر کے مطابق رانا شہباز کا جواب انتہائی ہوش اڑا دینے کے لیئے کافی تھا جب انہوں نے کہا کہ نہ تو انہوں نے ایف آئی آر کرائی ہے اور نہ ہی وہ جھوٹی ایف آئی آر کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہیں اس ایف آئی آر کے اخراج پر کوئی اعتراض نہیں ہے خیر ڈپٹی صاحب نے وہ فائنل study کی یہ واقعی ناجائز تھی اور اس کا اخراج بھی ہو گیا چند دنوں بعد ڈپٹی صاحب نے امیر عباس خان سے پوچھا کہ دکھائی ایسے دیتا ہے کہ سیال گروپ اور رانا شہباز بہت بڑے مخالف ہیں مگر اس طرح کے معاملات پر آپ کی رائے ایک جیسی بھی ہو جاتی ہے اس پر امیر عباس خان کا جواب بھی انتہائی خوبصورت تھا کہ سب نے عوام کی خدمت کرنی ہے اپنے اپنے انداز سے اس ساری گفتگو میں دو پہلو قابل زکر ہیں کہ اگر رانا شہباز کا ان ناجائز ایف آئی آرز سے تعلق نہیں تھا تو کونسی طاقت ان ایف آئی آرز کا پس پردہ محرک تھی اور کہیں یہی محرک امیر عباس خان کو بھی ایسے ہی بدنام نہ کرتا رہا ہو کیونکہ میری دانست میں امیر عباس خان اشرافیہ سے تو ٹکرائے ہیں مگر غریب سے ٹکر میں نے ان کی نہیں دیکھی
اب اصل معاملہ ہے اس پس پردہ طاقت کو بے نقاب کرنے کا جو اصل ظلم کرتی ہے مگر اس کی بدنامی امیر عباس اور رانا شہباز کے کھاتے میں آتی ہے

علی امجد چوہدری