خدمت، قیادت اور وراثت کا روشن تسلسل — حاجی عمران احمد، میاں شہزاد احمد اور ان کے عظیم والد کی داستانِ خدمت

تحریر۔ محمد زاہد مجید انور


ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شمار اُن شہروں میں ہوتا ہے جہاں سیاسی، سماجی اور کاروباری شعور ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ اس شہر کی ترقی، امن، اور تاجر برادری کی وحدت میں جن شخصیات کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، ان میں مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی عمران احمد اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد کا نام سرفہرست ہے۔یہ دونوں بھائی ایک عظیم، باوقار اور خدمت گزار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد مرحوم حاجی عبد الحمید سرہندی نہ صرف ایک کامیاب صنعتکار تھے بلکہ شہر بھر میں اپنے حسنِ سلوک، خدمت خلق اور تاجر برادری کے لیے گراں قدر خدمات کے باعث ایک مثالی شخصیت کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔ وہ مرکزی انجمن تاجران ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سرپرست اعلیٰ کے طور پر نہایت فعال کردار ادا کرتے رہے۔ ان کی قیادت میں تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی گئی، جو آج بھی یادگار سمجھی جاتی ہے۔مرحوم حاجی عبد الحمید سرہندی فیصل رائس ملز اور الرحمت رائس ملز جیسے اہم اداروں کے بانی اور مالک تھے، جن کا شمار علاقے کی معتبر و کامیاب کاروباری یونٹس میں ہوتا ہے۔ آج اُن کے بڑے صاحبزادے میاں زنیر عمران انہی اداروں کی دیکھ بھال کر کے اپنے دادا اور والد کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں، جو اس خاندان میں قیادت کے تسلسل اور تربیت کی واضح مثال ہے۔حاجی عمران احمد اپنے والد کی وفات کے بعد مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور تاجروں کی فلاح و بہبود، کاروباری تحفظ اور مشاورت کے عمل میں ایک متحرک اور فعال رہنما کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں انجمن تاجران کو نہ صرف استحکام ملا بلکہ شہر کی کاروباری فضا میں اعتماد اور ہم آہنگی کا بھی فروغ ہوا۔دوسری جانب ان کے چھوٹے بھائی میاں شہزاد احمد جب بطور چیئرمین میونسپل کمیٹی فرائض انجام دے رہے تھے، تو انہوں نے شہر اور گردونواح میں جو ترقیاتی کام کروائے، ان کی ماضی میں مثال کم ہی ملتی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر، صفائی کے نظام میں بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے اہم منصوبے ان کے دور کی پہچان بن چکے ہیں۔ایسی شخصیات کسی بھی شہر کا سرمایہ ہوتی ہیں — جن کی جدوجہد، قیادت اور خدمت کا دائرہ صرف عہدوں تک محدود نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنی سوچ، عمل اور ورثے کے ذریعے نسلوں کو راستہ دکھاتے ہیں۔ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم حاجی عبد الحمید سرہندی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے صاحبزادگان کو اپنے والد کے مشن کو مزید خلوص، خدمت اور بصیرت کے ساتھ آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین