میانوالی(اللہ نوازخان) میانوالی کے تھانہ کمرمشانی کی حدود وانڈھا غازی وال میں گزشتہ رات تلخ کلامی کی وجہ سے ایک نوجوان نوید خان ولدشوکت خان چاقو کے وار سے قتل۔ڈی پی او میانوالی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تھانہ کمرمشانی کی پولیس نےقانونی کاروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہی ہےاور اس کی وجہ سے معمولی معمولی باتوں پر قتل تک ہو رہے ہیں۔کچھ سالوں سے میانوالی میں مسلسل قتل ہو رہے ہیں،جن کی وجہ سے اہل علاقہ تشویش کا شکار ہیں۔گزشتہ رات تھانہ کمرمشانی کی حدود وانڈھا غازی وال میں تلخی کی وجہ سےایک نوجوان نوید خان کو چاقو کے وار سے قتل کردیاگیا۔ مقتول کی عمرتقریبا 16/17سال بتائی جا رہی ہےاور وہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔بہت افسوسناک صورتحال ہے کہ معمولی سی تلخ کلامی نےایک ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔اس واقعے کا ڈی پی او میانوالی کیپٹن(ر)رائے محمد اجمل نے نوٹس لے لیا اور ایس ڈی پی او عیسےخیل سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔کمرمشانی کی پولیس نے مقدمے کا اندراج کر کےقانونی کاروائی شروع کر دی ہےاور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔امید ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔