میانوالی(اللہ نوازخان) میانوالی کے خٹک بیلٹ کے پہاڑی علاقہ میں ہفتہ کے دن ٹریکٹر ٹرالی کو بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔حادثے کی وجہ سے ڈرائیور جناب گل زخمی ہوگیااور زخمی کو طبی امداد کے لیےاسپتال ریفرکر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خٹک بیلٹ کے پہاڑی علاقوں میں مختلف قسم کی معدنیات نکلتی ہیں اور ان معدنیات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے ٹریکٹر اور گاڑیاں چلائی جاتی ہیں۔گزشتہ روز24 مئی کے دن ایک ٹریکٹر ٹرالی کے بریک فیل ہو گئےاور بریک فیل ہونے کی وجہ سےحادثہ پیش آگیا۔حادثہ گلا خیل سیکشن ای تاندہ کول مائن کے قریب پیش آیا۔حادثہ کی وجہ سے ٹریکٹر ڈرائیور جناب گل زخمی ہو گیا اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کمپنی ایمبولنس پر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ گاڑیوں کی بریکوں سمیت فٹنس کا خیال رکھا جائے تاکہ ان کی اپنی اور دوسروں کی قیمتی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کرنے والے تو خصوصی خیال رکھیں۔اطلاعات کے مطابق ڈرائیور جناب گل کی طبیعت اب بہتر ہے۔متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے بھی گزارش ہے کہ مزدور ڈرائیور کی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنا علاج بہتر طریقے سے کر سکے۔












