وسیم گرافکس آن لائن ڈیزائننگ کا ایک قابل اعتماد نام
تحریر۔۔ضیغم عباس عاجز
6
ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر شعبہ تیزی سے جدیدیت کیجانب بڑھ رہا ہے وہیں آن لائن ڈیزائننگ ایک ایسی ضرورت بن چکی ہے جسکے بغیر موثر ابلاغ ممکن نہیں رہا ایسے میں تحصیل احمد پور سیال سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان وسیم اکرم جنجیانہ سیال نے وسیم گرافکس کے نام سے ایک ایسا پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے جو نہ صرف معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے بلکہ عوام کے اعتماد پر بھی پورا اتر رہا ہے
وسیم گرافکس کی خاص پہچان اسکی بروقت منفرد اور تخلیقی ڈیزائننگ ہے
چاہے مجالس عزا عشرہ محرم میلاد النبی روحانی محافل ہوں یا کاروباری تشہیر برانڈنگ لوگوز سوشل میڈیا پوسٹس ہر قسم کے ڈیزائنز اب صرف ایک کال پر وہ بھی مکمل آن لائن سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں
وسیم گرافکس کا ہر پراجیکٹ ایک سوچ ایک مقصد اور ایک پیغام لیے ہوتا ہے یہاں صرف ڈیزائننگ نہیں ہوتی بلکہ ہر ڈیزائن کے ذریعے آپ کی شناخت کو نکھارا جاتا ہے
وسیم اکرم جنجیانہ سیال نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے آن لائن ڈیزائننگ کو ایک باعزت روزگار اور خدمت کا ذریعہ بنایا ان کا مقصد صرف گاہک کی خواہش پوری کرنا نہیں بلکہ اسکی توقعات سے بڑھ کر کام دینا ہے اور یہی خوبی انکے کام کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے
آج وسیم گرافکس کا دائرہ احمد پور سیال سے نکل کر ضلع بھر میں پھیل چکا ہے جہاں متعدد افراد اور ادارے ان کی خدمات سے مطمئن ہو کر مستقل رابطے میں ہیں
اگر آپ بھی اپنے پیغام کو خوبصورت انداز میں پہنچانا چاہتے ہیں تو وسیم گرافکس سے رابطہ ضرور کیجیے
رابطہ نمبر
وسیم اکرم جنجیانہ سیال
0309-4842067









