صاف ستھرا پنجاب پروگرام حکومت کا احسن قدم

تحریر: حبیب منظر

صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی ٹیمیں تحصیل احمدپورسیال میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں
فیصل آباد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سبز یونیفارم میں ملبوس جوان علی الصبح اپنے سرکاری اوقات میں ڈیوٹی کے مقامات پر پہنچ جاتے ہیں
اور
دیانت داری محنت لگن کے ساتھ معاشرے کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا فریضہ ادا کرتے ہیں
ڈیوٹی والی گلیوں میں صفائی کے بعد گھروں کے دروازوں پر باری باری دستک دیکر گھروں کا کچرا صاف ستھرا پنجاب کی دستی ریڑھیوں میں شفٹ کرتے ہیں
صفائی کے دوران
جمع ہونے والے کچرے کو ہاتھ والی ریڑھیوں کے ذریعے صاف ستھرا پنجاب کے رکشوں میں منتقل کیا جاتا ہے اور پھر اسے ڈمپنگ کیلئے متعلقہ پوائنٹ پر پہنچا دیا جاتا ہے
اور
صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے جوان چھٹی ٹائم تک ایمانداری سے اپنی نوکری کرتے ہیں
سب سے اہم بات جو مشاہدے میں آئی ہے کہ یہ عملہ شہریوں کے ساتھ انتہائی اعلی اخلاق سے پیش آتا ہے اور کبھی بھی دوران ڈیوٹی کسی سے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی
اگر یہ کہا جائے کہ
ریسکیو 1122
کے بعد صاف ستھرا پنجاب کے یہ نوجوان ہیں جو دیانت داری سے اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں
تو
بے جا نہ ہو گا
# حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808