سرگودھا: تھانہ ساہیوال پولیس کا مویشی چور گینگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

سرگودھا (سٹارنیوز)ایچ او ساہیوال فیصل حیات نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ کل مالیت 5 لاکھ 75 ہزار روپے کا برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان میں محمد عمران اور اکبر شامل ہیں، بازیافتہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ 30 بور بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا