کھلی کچہری – عوامی مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیح

تحریر: محمد زاہد مجید انور

عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے پولیس کے اعلیٰ افسران متحرک ہو گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد جناب ذیشان اصغر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب عبادت نثار مورخہ 14 جون 2025ء بروز ہفتہ کو ٹھیک دوپہر 12 بجے تھانہ نواں لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔اس کھلی کچہری کا مقصد عوام کو براہِ راست پولیس افسران تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مسائل، شکایات اور تحفظات بغیر کسی رکاوٹ کے پیش کر سکیں۔ کھلی کچہری میں علاقے کے معززین، شہری، تاجر برادری، وکلاء اور دیگر طبقات کے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔آر پی او فیصل آباد جناب ذیشان اصغر اور ڈی پی او عبادت نثار موقع پر عوام کے مسائل سن کر ان کے فوری ازالے کے احکامات جاری کریں گے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف پولیس پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہو گا بلکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور شہریوں کے درمیان فاصلہ بھی کم ہو گا۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اپنے مسائل اور شکایات کے ساتھ بروقت کھلی کچہری میں شرکت کریں تاکہ ان کی آواز براہ راست اعلیٰ پولیس افسران تک پہنچ سکے اور ان کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔مزید معلومات اور رابطے کے لیے ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
📞 0334-9622890
یہ کھلی کچہری پولیس اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی اور قانون کی حکمرانی کے قیام میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گی۔