خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مردان میں بڑی کارروائیاں

پشاور (سٹارنیوز)عوام کو ناقص خوراک کی فراہمی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر مردان میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بخشالی ساولڈھیر اور جمال گڑھی میں اشیاء خوردونوش کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے جبکہ متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی مردان رقیہ نوازکے مطابق بیکریوں کے خلاف نان فوڈ گریڈ کلرز، پابندی عائد ناقص مشروبات کی فروخت، صفائی کی ناقص صورتحال اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، رقیہ نواز نے کہا کہ کارروائیوں کا مقصد خوراک کے معیار کو یقینی بنانا اور عوام کو صحت بخش اشیائے خورد و نوش فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کے مراکز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کیاجا سکے۔