جھنگ اور شورکوٹ میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر چھ افراد زخمی ہو گئے

شورکوٹ( سٹارنیوز)جھنگ اور شورکوٹ میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر چھ افراد زخمی ہو گئے۔
جھنگ.پہلا حادثہ اڈا گھنواں فیصل آباد روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور نان اے سی بس آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس الٹ گئی اور ٹریکٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ بس سیالکوٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی جس میں تقریباً 55 مسافر سوار تھے جبکہ ٹریکٹر جھنگ سے فیصل آباد کی طرف آ رہا تھا۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جن میں ٹریکٹر ڈرائیور ذیشان اور بس کی خاتون مسافر شبانہ شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کیا۔دوسرا حادثہ شورکوٹ کے علاقے چکری موٹروے لنک کینٹ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب گجرات سے اوچ شریف جانے والی نان اے سی بس کی بریک فیل ہو گئی اور وہ بہاولپور جانے والے سیلج سے لدے ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی۔ حادثے میں چار مسافر زخمی ہوئے جن کی شناخت سدرہ بی بی، سیف الرحمن، شاہد اور رمضان کے طور پر ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی

رپورٹ ،رائے ایاز اکبر نمائندہ جنگ و جیو نیوز شور کوٹ