سینئر صحافی محمد اقبال جانباز کو سالگرہ مبارک
رپورٹ زاہد مجید انور
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)تحصیل گوجرہ کی صحافتی، سماجی اور ادبی دنیا کی ایک معتبر اور جانی پہچانی شخصیت، سینئر صحافی برادر محمد اقبال جانباز کو سالگرہ کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ رانا محمد اقبال نہ صرف گوجرہ بلکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صحافتی افق پر ایک روشن ستارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ سچائی، دیانت داری اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں جرأت مندانہ کردار ادا کیا۔عوامی، سماجی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے محمد اقبال جانباز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں، دوستوں، صحافی برادری اور گوجرہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت انہیں صحت، کامیابی، عزت اور خوشیوں سے بھرپور لمبی زندگی عطا فرمائےمحمد اقبال جانباز کی خدمات کا دائرہ صرف صحافت تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک دردمند دل رکھنے والے انسان بھی ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بلند کی، معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف قلم اٹھایا اور سچ کے علمبردار بن کر صحافتی اقدار کو زندہ رکھا۔ ان کی تحریریں عوام کے دل کی آواز بن کر ابھرتی ہیں، اور انہوں نے ہمیشہ علاقائی مسائل کو اعلیٰ سطح تک پہنچانے کا فریضہ نبھایا ہے۔گوجرہ کی صحافتی برادری نے محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسی شخصیات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان کی سالگرہ کا دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ سچائی اور حق گوئی کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ہم دلی طور پر برادر محمد اقبال جانباز کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ اسی طرح اپنی صحافتی خدمات جاری رکھیں اور ہمیشہ خوش رہیں۔










