شادی یا سیاسی قوت کا مظاہرہ؟چوہدری امجد علی جاوید کی بیٹی کی تقریبِ شادی،لیگی قیادت کا بڑا اکٹھ

تحریر : محمد زاہد مجید انور

*ٹوبہ ٹیک سنگھ ہمیشہ سے اپنی سیاسی روایات، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کے باعث نمایاں رہا ہے۔ مگر گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید کی بیٹی کی شادی نے جس طرح پورے ضلع کو سیاسی رنگ میں رنگ دیا، وہ ایک الگ داستان بن گئی۔ یہ تقریب جہاں خوشیوں کا مرکز تھی، وہیں یہ مسلم لیگ (ن) کی ضلعی و صوبائی قیادت کے طاقتور اکٹھ کا بھی بھرپور مظاہرہ بنی۔تقریب میں پنجاب بھر سے مسلم لیگی قائدین، وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران اور سماجی شخصیات نے شرکت کر کے میزبان کی سیاسی اہمیت پر اپنی مہر ثبت کی۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر، منشاء اللہ بٹ، رانا اقبال احمد خان، پنجاب کے متعدد اراکینِ اسمبلی، سابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار اکبر چیمہ میاں ثاقب خورشید ایم پی اے ، نعیم غوث سیکرٹری لیبر پنجاب ، میاں مظہر وٹو کمیشنر افغان مہاجرین، توقیر الیاس وائس چیئرمین پیسی ، دیوان عظم محمود چشتی صدر چیمبر آف کامرس پاکپتن ، چوہدری محمد نعیم اونر سیور فوڈ ،رانا اعجاز حفیظ ڈپٹی میئر لاہور ، سردار خالد ملک چیف آرگنائزر مسلم لیگ لیبر فیڈریشن پاکستان ، محمد جمیل فریدی ترجمان مسلم لیگ لیبر فیڈریشن پاکستان ، خواجہ حبیب الرحمن سینئر وائس چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب خواجہ ضیاء الرحمن ،اویس ثاقب خورشید ، چوہدری شہزاد انور صدر لیبر لیگ پنجاب ، چوہدری عمادجٹ ، سردار عنصر ڈوگر صدر ایل ایم سی ، محمد احمد جنرل سیکرٹری ایل ایم سی۔ سمیت درجنوں معروف سیاسی و سماجی رہنما خصوصی طور پر شریک ہوئے۔شادی کی تقریب میں قدم رکھتے ہی یہ احساس ہوتا تھا کہ یہاں صرف خاندان کی خوشی ہی نہیں بانٹی جا رہی، بلکہ مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی ہم آہنگی اور باہمی رابطوں کو بھی نئے سرے سے زندہ کیا جا رہا ہے۔ چوہدری امجد علی جاوید نے حسبِ روایت تمام معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا، اور ان کا یہی طرزِ میزبانی انہیں ضلع بھر میں ایک مقبول عوامی و سیاسی رہنما کے طور پر ممتاز کرتا ہے۔رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور غیر رسمی گفتگو میں سیاسی و عوامی امور بھی زیر بحث آئے۔ ترقیاتی منصوبے، پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی، کارکنوں سے روابط اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز پر بات چیت ہوتی رہی۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ یہ تقریب ایک طرح کا ’’سیاسی کنونشن‘‘ بھی ثابت ہوئی جہاں ایک ہی چھت تلے پارٹی کی صفِ اول کی قیادت موجود تھی۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں قیادت کی شرکت نہ صرف چوہدری امجد علی جاوید کی سیاسی حیثیت اور مضبوط روابط کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے تنظیمی ڈھانچے کو فعال رکھنے کے لیے ہر موقع کو دانشمندی سے استعمال کر رہی ہے۔ خاص طور پر ایسے اجتماعات میں ہونے والے غیر رسمی مشورے اکثر بڑے فیصلوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے چہروں پر خوشی، اطمینان اور باہمی اعتماد کی جھلک واضح دکھائی دے رہی تھی۔ یقیناً اس باوقار اور ہمہ گیر تقریب نے نہ صرف خاندان کی خوشیوں کو دوبالا کیا، بلکہ ضلع کی سیاسی تاریخ میں بھی ایک خوبصورت باب کا اضافہ کیا۔سیاسی نقطۂ نظر سے دیکھیں تو یہ تقریب ایک پیغام بھی تھی کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسلم لیگ (ن) نہ صرف مضبوط ہے بلکہ اس کا باہمی اتحاد آنے والے دنوں میں مزید اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔*