ڈاکٹر ذوالفقار سواگ فخر فتح پور
(قرطاس قلم)
تحریر :: محمد عرفان اعوان ۔۔
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو الگ تھلگ تخلیقی صلاحیت سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر انسان اپنی تخلیق کے مطابق معاشرتی سطح پر اپنے حصے کی شمع روشن کرنے میں مصروف ہے بیشک دنیا میں بہت کم شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو کامل طرز حیات رکھتی ہیں۔ جن کا رہن سہن، بات چیت، لب و لہجہ، اخلاق و تمیز معاشرے میں مثالی تصور کیا جاتا هو بلاشبہ انسانی خدمت سے سرشار شخصیت کا ہر زاویہ کامل اور بے مثال ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ نرم و شفیق لہجہ، صلح جو طبیعت، حسن اخلاق، زندہ دلی اور دور اندیشی سماجی فلاحی تخلیقی اور انسانی خدمت کے لحاظ سے ایسا نام فتح پور کی دھرتی سے تعلق رکھتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ تخلیات سے نوازا ہے فتح پور میں تذکرہ جب بھی نومولود بچوں کی صحت انسانی خدمت کا ہو یا معاشرتی سماجیت کا ڈاکٹر ذوالفقار سواگ کی شخصیت سرفہرست تصور کی جاتی ہے انسانیت سے محبت میں اپنی مثال آپ ہیں میں نہیں جانتا میرے آج کے الفاظ اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ میں اپنے لفظوں کو تحریری لڑی میں پرو کر انکی شخصیت کے معیار پر پورا اترتے ہوے اور میں بلند بانگ قد کاٹھ کو مختصر تحریری خلاصہ مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں کیونکہ ڈاکٹر ذوالفقار سواگ ضلع لیہ میں سرکاری سطح پر ڈی ایچ کیو لیہ میں چائلڈ سپشلسٹ انچارج اپنی بے پناہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہاں نیم سرکاری سطح پر بھی انکی انسانی فلاحی خدمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا کسی بھی ناگہانی آفت یا ایمرجنسی کی صورت میں کبھی ڈاکٹر ذوالفقار سواگ نے مریضوں کے لیے اپنا ہسپتال بند نہیں کیا جس سے ہزاروں نومولود مریض بچے فائدہ حاصل کررہے ہیں فتح پور کیونکہ ارگرد موجود سینکڑوں چکوک کا گیٹ وے ہے اس لیے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریض بچے فتح پور کا رخ کرتے ہے اور الحمد اللہ صحت یاب ہوکر گھر لوٹتے ہیں یوں ڈاکٹر ذوالفقار سواگ کی شخصیت میں خلوص محبت اخلاص مریضوں سے شفقت پیار اور فلاح انسانیت سے عشق کی کوئی مثال نہیں ملتی یوں نفرت، کینہ بغض، حسد، عداوت اور منفیت جیسی بری عادات تو ان کے پاس سے بھی نہ گزری ہیں ڈاکٹر ذوالفقار سواگ فطرتاً نرم دلی، سادگی اور سفید پوشی کا بھرم رکھنے والے انسان ہیں آج میری کوشش تھی کہ اپنے سوچوں سے تمام الفاظ انڈھیل کر ڈاکٹر ذوالفقار سواگ کی شخصیت کے نام کرتے ہوے نہ ختم ہونے والی تحریر لکھوں لیکن آپ سب کی توجہ اور دلچسپی کو مخلوط خاطر رکھتے ہوئے اسی دعا کے ساتھ تحریر کو فل سٹاپ کے ساتھ ختم کرونگا کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ذوالفقار کا سایہ ہمیشہ قائم دائم رکھے آمین









