علی امجد چوہدری
صحافت کا تابندہ ستارہ
تحریر۔غلام حیدر کھمان
علی امجد چوہدری میوء خاندان کے چشم و چراغ ہیں…. تعلق احمد پور سیال سے ہے ضلع جھنگ کی صحافت میں بڑا نام ہیں…. ان کا فیلڈ ورک صرف اپنے علاقے تک محدود نہیں بلکہ اردگرد کے اضلاع میں بھی ورکنگ کرتے ہیں وسطی پنجاب کے پورے خطے میں کوریج کی کوشش کرتے ہیں ان کی پُر کشش شخصیت ،دلکش مسکراہٹ،پر اعتماد باڈی لینگویج، منفرد انداز گفتگو اور دوستانہ رویہ انہیں ہردلعزیز بناتا ہے وہ ہر بڑی سیاسی جماعت کے سیاستدانوں میں یکساں مقبولیت کے حامل ہیں صحافت میں غیر جانبداری انہیں مزید مقبول بناتی ہے ،ان کا وسیع دائرہ احباب انہیں باخبر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کمال درجہ کی بصارت بصیرت مشاہدہ ،اعلیٰ ذہانت اور کمال درجہ کی تجزیاتی صلاحیتوں جیسی خوبیاں انہیں دیگر ، صحافیوں میں نمایاں کرتی ہیں دینی، روحانی ،سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی اور انتظامیہ سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں محب وطن پاکستانی ہیں اداروں کے اچھے کاموں پہ اداروں کی بھرپور انداز میں ترجمانی کرتے ہیں انتظامی کمزوریوں اور عوامی مسائل اور اصل حقائق سے ارباب اختیار کو خاموشی سے آگاہ کرتے ہیں جو ان کی بہترین حکمت عملی ہے …..کرائم رپوٹنگ بھی اچھی کرتے ہیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، دوسری جانب سیاسی جوڑ توڑ پہ گہری نظر اور عمیق مشاہدہ انہیں بہترین تجزیہ نگار ثابت کرتا ہے ، ڈپلومیٹک انداز میں کسی کی دل آزاری کیے بنا تجزیہ نگاری ان کا طرہ امتیاز ہے …مقامی علاقائی اور ملکی سیاست سے آشنائی کمال درجہ کی ہے…. سوشل میڈیا سے ہم نے ایک دوسرے کو دریافت کیا اور ہم ان سے متاثر ہویے بنا نہیں رہ پائے اور اجنبی سے آشنا ہوتے گئے …..
ہمیں ان کی صحافت میں غیر معمولی کامیابی اور روشن مستقبل پہ پورا یقین ہے ایک دن علی امجد چوہدری قومی سطح کے نمایاں تجزیہ نگاروں اور اینکرز میں شامل ہوں گے…. ہم ان کی کامیابی اور روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہیں…..
نیک خواہشات
والسلام۔غلام حیدر کھمان









