سماجی روایات اور خوشیوں کی خوبصورت جھلک
تحریر: محمد زاہد مجید انور
*رجانہ اور گردونواح کی سماجی و سیاسی تاریخ میں بعض شخصیات اپنے کردار، خلوص اور عوامی روابط کی بدولت ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ ایسی ہی ایک معروف اور معتبر سیاسی و سماجی زمیندار شخصیت چوہدری لیاقت علی نمبردار ہیں، جن کے صاحبزادے میاں سلمان علی کی شادی کی خانہ آبادی حال ہی میں نہایت خوش اسلوبی اور شایانِ شان انداز میں انجام پائی۔ اس بابرکت تقریب نے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ دوست احباب اور علاقہ بھر کی معزز شخصیات کو ایک خوشگوار موقع فراہم کیا۔شادی کی پروقار تقریب دلم پیلس، جھنگ روڈ میں منعقد ہوئی جہاں خوشی، محبت اور روایتی اقدار کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔ تقریب میں رجانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چوہدری لیاقت علی نمبردار کو عوامی سطح پر کس قدر عزت اور احترام حاصل ہے۔تقریب میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خاور شیر خان گادھی، سابق ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی، سابق ضلعی چیئرمین اوورسیز کمیشن پاکستان و معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت میاں نوید عالم، معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت چوہدری مراد اکرم، معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت میاں ساجد مصطفیٰ، سابق کونسلر ڈاکٹر نصیر مرزا، چوہدری شاہد امین سمیت علاقہ بھر کی اہم و معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے نومنتخب جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور چوہدری لیاقت علی نمبردار اور ان کے خاندان کو دلی مبارکباد پیش کی۔تقریب میں مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جبکہ انتظامات شاندار اور قابلِ تعریف تھے۔ خوشگوار ماحول، باہمی ملاقاتیں اور خیرسگالی کے جذبات اس تقریب کو یادگار بنانے کا باعث بنے۔ اس موقع پر شرکاء نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ ایسی تقریبات نہ صرف خوشیوں کو بانٹنے کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ سماجی رشتوں کو مضبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔چوہدری لیاقت علی نمبردار کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ عرصہ دراز سے سماجی خدمات، عوامی مسائل کے حل اور علاقائی بہتری کے لیے سرگرم کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ان کی خدمات اور مثبت رویہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نومنتخب جوڑے کو خوشیوں، محبت اور کامیابیوں سے بھرپور ازدواجی زندگی عطا فرمائے اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے خیر و برکت کا سبب بنے۔ ایسی خوشگوار اور بابرکت تقریبات معاشرے میں امید، یکجہتی اور مثبت اقدار کو فروغ دیتی ہیں۔*








