سالگرہ پر محبتوں کا جواب، عوامی تعلق کا خوبصورت اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ نیلم جبار چوہدری کا شکریہ کا پیغام

تحریر : محمد زاہد مجید انور

*سیاست صرف اقتدار کا نام نہیں بلکہ عوام کے ساتھ محبت، اعتماد اور باہمی احترام کے رشتے کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی ہے۔ عوامی نمائندوں کی اصل کامیابی اس وقت نمایاں ہوتی ہے جب عوام ان کی خوشیوں اور غموں میں برابر کے شریک ہوں۔ یہی خلوص اور محبت کسی بھی سیاسی شخصیت کا حقیقی سرمایہ ہوتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ نیلم جبار چوہدری نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے موصول ہونے والی مبارکبادوں، دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات پر اپنے تمام چاہنے والوں، پارٹی کارکنان، سیاسی و سماجی شخصیات، دوستوں، بزرگوں، خواتین، نوجوانوں اور اہلِ علاقہ کا دلی شکریہ ادا کیا ہےانہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری سالگرہ کے موقع پر فون کالز، ملاقاتوں، سوشل میڈیا پیغامات اور دیگر ذرائع سے مبارکباد دی اور میرے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ آپ سب کی محبت، خلوص اور اعتماد میرے لیے بے حد قیمتی اثاثہ ہے، جسے میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں۔محترمہ نیلم جبار چوہدری نے کہا کہ عوام کی محبت اور دعائیں انہیں مزید محنت، دیانت داری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے پوری لگن اور ایمانداری سے کام جاری رکھیں گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام محبت کرنے والوں کو صحتِ کاملہ، خوشیوں، کامیابیوں، عزت، سکونِ قلب اور اپنی بے شمار رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔ اللہ رب العزت سب کی جائز تمنائیں پوری فرمائے، انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور وطنِ عزیز پاکستان کو ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کی نعمتوں سے مالا مال فرمائےمحترمہ نیلم جبار چوہدری نے آخر میں ایک مرتبہ پھر تمام احباب، پارٹی کارکنان، عزیز و اقارب، میڈیا نمائندگان اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعائیں، محبت اور تعاون میرے لیے باعثِ فخر ہیں، اور یہی خلوص میری عوامی خدمت کے سفر کا سب سے بڑا سرمایہ ہے*