احمدپورسیال: جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، ستھرا پنجاب کی مثالی خدمات
تحریر ۔۔۔۔ ذیشان ظفر گوندل نامہ نگار روزنامہ قائد اسلام آباد و بیوروچیف روزنامہ عوامی آواز لاہور و چیف رپورٹر روزنامہ لوکل ویوز ملتان 03016000943
احمدپورسیال شہر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور بھرپور محبت کے ساتھ منایا گیا اس بابرکت موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو ایک صاف، پُرفضا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں ستھرا پنجاب تحصیل احمدپورسیال شہر کی ٹیم نے نہایت اہم اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات، بروقت صفائی اور شہر کو صاف رکھنے کیلئے ستھرا پنجاب کے تمام افسران، اہلکاروں اور فیلڈ ٹیم کی محنت قابلِ تعریف ہے ٹیم نے اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ صاف ستھرا ماحول بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے
ستھرا پنجاب تحصیل احمدپورسیال شہر کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں آپ کی محنت، لگن اور فرض شناسی نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں کو مزید خوبصورت بنا دیا
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی ذمہ داریاں مزید اخلاص اور جذبے کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
صاف احمدپورسیال، خوبصورت احمدپورسیال — ستھرا پنجاب کا عزم، عوام کی خوشی! 🌿✨













