ماڑی شہر (نامہ نگار) ماڑی شہر کا بزرگ ترین، طویل العمر شخص فتح خان آج بھی حیات اور سننے، دیکھنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے زندگی میں کئی بہاریں خزائیں خوشی غمی اتار چڑھاؤ دیکھے۔زندگی خوشی کے ساتھ گزارنے اور دوسروں کی خوشی کو اہمیت دے کر ہمیشہ بیماریوں سے محفوظ رہے کرونا جیسی وبائی امراض ہمارے دور میں نہیں تھیں،خلوص،محبت،نماز قرآن روزہ کی پابندی تمام تر بیماریوں سے بہترین حفاظت ہے کرونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی ہدایت پر عمل ضروری ہے فتح خان کی سٹارنیوز سے خصوصی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ۔ 1912 کو پیدا ہونے والے ماڑی شہر کے سب سے بزرگ ترین شخص فتح خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ میری عمر اس وقت تقریبا 108 سال ہے۔ اس کے باوجود اب بھی بالکل فٹ محسوس کر تا ہوں آج کل کے نوجوانوں غذا اور پیدل چلنے کو ترجیح نہیں دیتے جس کی وجہ سے وہ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور مختصر عمر میں انتقال کر جاتے ہیں۔انسان کوہمیشہ اسلامی اصولوں کے مطابق اور فطرتی طریقے سے زندگی بسر کر نے کی ضرورت ہے ان کا کہنا ہے کہ کالاباغ پل تعمیر ہوا تو ان کی عمر 16 سال تھی۔بزرگ کاکہنا ہے کہ مجھے بہت سی نوکریوں کی آفر ہوئی مگر اس وقت ہم گھر بیٹھ کر اس سے زیادہ پیسے کما لیتے تھے۔اس وقت لاچے اور کپڑے بنانے کا کاروبار عروج پر تھا تو ہم نے اسی کام کو ترجیح دی۔فتح خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاط بہت ضروری ہے عوام حکومتی احکامات کی سختی سے پابند ی کر یں