ماڑی شہر (نامہ نگار) 1973سے ایک ہی کمرے کاسکول آج بھی پرانی اور فرسودہ حالت میں ہے نواحی علاقہ وانڈھاککڑانوالہ میں پرائمری سکول کے ایک کمرے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر نے پر مجبور ہیں پرائمری کے بعد اکثر طلبا تعلیم حاصل کر نے سے قاصر ہیں۔ایک زیر تعمیر سکول پہلے سے ہی دریا برد ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے وانڈھاککڑانوالہ میں تعلیم کی طرف توجہ نہ ہونے سے طلبا کا تعلیمی مستقبل آج بھی خطرے میں ہے ایک کمرہ کے خستہ حال چار دیواری سے محروم سکول میں علاقے کے بچے بچیاں پرائمری تک تعلیم حاصل کر نے بعد دریائے سندھ کے دوسرے کنارے آباد ماڑی شہر یا بر ساتی نالہ لون اور نمک کے پہاڑی راستے چل کر کالاباغ تک جانے کے لئے طلبا کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑ تی ہے وسائل اور سفری مشکلات کے پیش نظر اکثر طلبا،طالبات پرائمری کے بعد زیور تعلیم سے محروم ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے علاقہ میں تعلیم حاصل کر نے کا شوق بہت زیادہ ہیں مگر مجبوری اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شوق ختم ہو رہا ہے













