*صحافی کے کتنے دشمن*
کسی بھی ادارے کے بارے میں سچ لکھو تو ادارہ دشمن
عوام کو اپنی زمہ داریاں سمجھاٶ تو عوام دشمن
پولیس کا اچھا لکھو تو ٹاٶٹ انکے بارے میں سچ لکھو تو پولیس دشمن
حکومت کی اچھاٸی لکھو تو لفافہ صحافی حکومت کی کوتاہی لکھو تو حکومت دشمن
مافیا کو بے نقاب کرو تو سرمایہ دار دشمن
مافیا پر آنکھیں بند کر لو بھتہ خور صحافی
جرم بے نقاب کرو تو محافظ دشمن ۔۔جراٸم پیشہ دشمن
جراٸم پر آنکھیں بند کرو تو عوام دشمن۔۔
صرف عوام کو سچ اور سچاٸی پر مبنی خبر پہنچانے کی خاطر اپنے ہزاروں دشمن پیدا کرنے والا صحافی آخر کریں بھی تو کیا کریں ۔۔۔
ریاست کے اس چوتھے ستون کو جتنے کلھاڑے ہر طرف سے پڑتے ہیں اگر کسی اور کو پڑ جاٸیں تو وہ ریزہ ریزہ ہو جاۓ۔۔
صحافی آپکا ہے
آپکے لٸے دن رات بھاگ کر آپ تک بر وقت خبر پہنچاتا ہے ۔۔
آپکے لٸے سب کو اپنا دشمن بناتا ہے
آپکے لٸے اور آپکے حقوق کے لٸے قلم کی لڑاٸی لڑتا ہے
صحافی کو عزت نہیں دو گے تو آپکی آواز ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوۓ لوگوں تک کون پہنچائے گا













