چین نے بھارتی ریاست سکم میں فائیو جی سسٹم کھڑا کر دیا
فائیو جی سسٹم سے بھارت سمیت پوری دنیا حیران پریشان ہے، فائیو جی سسٹم سکم کے ان علاقوں میں کھڑا کیا گیا، جہاں فوج کی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود
سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ چین نے بھارتی ریاست سکم میں فائیو جی سسٹم کھڑا کر دیا، فائیو جی سسٹم سے بھارت سمیت دنیا حیران ہو گئی، فائیو جی سسٹم سکم کے آس پاس ان علاقوں میں کھڑا کیا گیا ، جہاں فوج کی جھڑپیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ چین نے سکم کے آس پاس نیپال ، لداخ جہاں جھڑپیں ہو رہی ہیں، وہاں چین نے اپنا فائیوجی سسٹم کھڑا کر دیا ہے۔
فائیوجی سسٹم کھڑا کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ ففتھ جنریشن سسٹم ٹیلیفونز، انٹرنیٹ نظام ہے۔ اس کا مظاہرہ چند مہینے قبل ووہان میں کیا گیا تھا کہ روبوٹ لوگوں کے ماسک چیک کر رہے تھے، اور ٹمپریچر چیک کر رہے تھے، چین اس کا عملاً مظاہرہ کر چکا ہے۔
پہلا سسٹم زیروجی تھا، موبائل فون پہلے آ گیا تھا، اس کو میں زیروجی کہتا ہوں، یہ ٹیکسی میں ہوتا تھا، ایک ڈرائیور دوسرے ٹیکسی ڈرائیور سے بات کرتا تھا۔
سیل فون میں انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن موبائل فون میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکم بھارت کی وہ ریاست ہے جو 1975ء میں قائم ہوئی، اس سے پہلے یہ بھارتی ریاست نہیں تھی۔ چین کہتا ہے کہ سکم ان کا حصہ ہے، تبت، تائیوان، نیپال بھی چین کے پاس ہے، چین نیپال کو بھی اپنا حصہ مانتا ہے۔
اب سکم میں چین اور بھارت کے درمیان لڑائی جا رہی ہے، یہ ایک چھوٹی سی پٹی ہے۔ اس پٹی کے ساتھ بھارت کی وہ ریاستیں ہیں جہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ سکم میں چین اور بھارت کی لڑائی میں پاکستان اور امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، یہ ان دونوں ممالک کا آپس کا معاملہ ہے۔ سکم ایسا علاقہ ہے جو بھارت کے دو حصوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ اگر چین نے سکم پر قبضہ کر لیا تو وہ ریاستیں جہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، وہ بھی بھارت سے الگ ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھ لینا چاہیے وہ پاکستان کو توڑنے کی بات کرتا ہے۔ لیکن بھارت تو پہلے ہی ٹوٹا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو چین سکم پر چڑھائی کر دے گا۔ جس سے بھارت کی 7 ریاستیں بھی علیحدہ ہو جائیں گی۔
بھارتی ریاست سکم پر چینی قبضہ۔۔بھارت کے سات ٹکڑے کردے گا۔۔۔تفصیلات سٹار نیوز پر۔
566













