*چین کا لداخ پر قبضہ کر تے ہی، مودی کی پریشانی دیکھ کر ڈونلڈ ٹرمپ نے بۼیر تاخیر دونوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے اور جنگ بندی کے لۓ زرائع کا استعمال شروع کر دیا تاکہ لداخ خالی کرایا جاۓ*
*یہ کیا ہے؟*
*میری ناقص العقل سمجھ نہیں پا رہی، اتنی پھرتی بھارت کے لۓ, جبکہ پاکستان کشمیر کے لۓ اقوام متحدہ, امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کو بارہا فون, خطوط کے زریعے اقوام متحدہ میں گرما گرم تقریر کے باوجود بھارت کو کوئ سرزنش نہیں*
*جواب میں کہا جاتا ھے ہم ۼور کر رھے ہیں, جائزہ لے رھے ہیں*
*یہ سن کر ہماری شریف النفس قوم کے ایک ایک فرد کا درد رکھنے والے مخلص حکمران مطمئن ہو کر چپ سادھ لیتے ہیں کہ ابو سے درخواست کر دی ھے*
*جو _ابو_ کو صیح لگے گا وہ کر دینگے اور اپنے اپنے کام میں مصروف ہوجاتے ہیں*
*کشمیر میں زندگیاں کتنی ہی ضائع ھو جائیں, عزتیں ڶٹ جائیں, کمسن بچے اۼوا ہو جائیں, لخت جگر آنکھوں کے سامنے مار دۓ جائیں*
*ٹینشن نہیں _ابو_ سے درخواست کر چکے ہیں*
*بھارت میں اسکول, کالج, یونیورسٹیوں میں, آر,ایس,ایس کے ۼنڈے طلبٵ, طالبات کے ھاتھ,پیر توڑ دیں, گھروں میں گھس گھس کے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کریں, انسانی حقوق کے علمبردار, یا یوں کہہ لیں کہ انسانیت کے ٹھیکیداروں کی خاموشی؟؟؟*
*ٹینشن نہیں _ابو_ سے دخواست کر چکے ہیں*
*سرحدوں پر ایل,او,سی کی خلاف ورزی کر کے ہمارے جوانوں کو مسلسل شہید کر دیا جاۓ*
*کوئ ٹینشن نہیں _ابو_ کا مسئلہ ھے*
*آسیہ ملعونہ اور ریمنڈ ڈیوس کو باعزت باحفاظت آقاؤں کے حوالے کر دیا جاتا ھے, قوم سے وعدہ کر کے, کہ ہم انکوائری, تفتیش کرینگے, قانونی تقاضے پورے کر کے , کیفړ کردار تک پہنچائینگے*
*پھر ٱس کے بعد رات گئ بات گئ۔ پھر قوم کی توجہ کسی اور ایشو پر مبزول کردی جاتی ھے, قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے حکمرانوں میں اخلاقی جرات خوردبین سے دیکھنے میں بھی نظر نہیں آتی*
*_ٹینشن نہیں _ابو_ سے درخواست کر چکے ہیں_*
*سپر پاورز نریندر مودی کی آہ بھی سن لیں تو نیند سے بیدار ہو کر دنیا کو ہلانا شروع کر دیتے ہیں کہ ایسا کیوں؟*
*ہاں یاد آیا نریندر مودی تو ان کے برابر میں بیٹھتا ھے, مطلب ہمارے حکمرانوں کے آقاؤں کا دوست ہے*
*ظاہر ھے سامنے کھڑا ہونے والا اپنے آقاؤں کو حکم تو دے نہیں سکتا*
*ارے, ارے اب سمجھ گیا!!!!*
*معزرت آپ کا وقت ضائع ہوا!!!*
*قصہ مختصر*
*غلام آقاؤں کو حکم نہیں دیتے*
*دور حاضر کے حکمرانوں سے امید ہے کہ وہ غلامی کی زیجیر توڑ کر کفر کے ایوانوں کو اسلام کی یلغار سے نیست ونابود کرینگے*
*_کوئی زنجیر ہو آہن کی چاندی کی روایت کی_*
*_محبت توڑ سکتی ہے_*
*_اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے_*
*_پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے_*
*_محمد عمران ہاشمی_*













