اَنگریزی کا بَطَورِ نصابی زَبان تَسَلُّط % 98 پاکِستانیوں کو تَعلیم سے دُور ، اَور اُن کی ذَہانَت سے پاکِستان کو محرُوم رَکھنے کا حیلہ ہَے ۔
اَنگریز یُونہی تو ہَمیں تَعلیم کے نام پَر خَطیر رَقُوم نَہیں دے رَہا ۔ ۔ ۔ ۔
اَنگریزی کے حامی بَس اِس سَوال کا جَواب دے دیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا ہَمیں تَعلیم کے لِیے رَقُوم دینے والا اَنگریز یہ چاہتا ہَے کہ ہَم بھی اَنگریزی سیکھ کَر اُس کے مُقابلے پَر آ جائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
اُس کی طَرَح ایجادات کَرنے لَگیں ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
اُس نے ساری دُنیا میں حُکُومَت کی ہَے ، لیکِن اُسے بَدلے کا ڈَر صِرف اُردُو بولنے والوں سے ہَے اَور اُردُو سے ہَے ۔ کہ یہی زَبان ہَے کہ جِس کے بولنے والے صَدِیؤں کا حُکَمرانی کا تَجرِبہ رَکھتے ہَیں ۔ یہ اَپنی زَبان پَر آ گَئے تو مَغرِب کی بَرتَری کو اَیسا لَلکاریں گے کہ اُنہیں چَھٹی کا دُودھ یاد کَرا دیں گے ۔ ( تحریکِ خِلافَت بھی تو آخِر اُنہوں نے ہی چَلائی تھی ۔ ۔ ۔ ۔ وَرنہ تو کہنے کو مَلائشِیاء ، اِنڈونیشِیا ، برونائی ، سُوڈان ، مِصر بھی مُسلِم عِلاقے تھے ) ۔ ۔ ۔ ۔
اَور ایک نُکتہ یہ بھی ہَے کہ تامِل ، تیلگو ، بَنگالی ، اَفریقی کِس زَبان کے بولنے والوں میں اَنگریز کو لَلکارنے کا حَوصلہ ہَے ۔ ۔ ۔ ۔ سَب اَنگریزی سے مَرعُوب ہَیں ۔
دُنیا کی ذَہین تَرین قَوم کو عَقلی طَور پَر بانجھ کَرنا اَور یَہاں کے زَرخَیز دَماغ سے خُود فائدہ اُٹھانا ، مَغرِب اِس حِکمَتِ عَمَلی پَر چَل رَہا ہَے ۔
اَنگریزی کا بَطَورِ نصابی زَبان تَسَلُّط % 98 پاکِستانیوں کو تَعلیم سے دُور ، اَور اُن کی ذَہانَت سے پاکِستان کو محرُوم رَکھنے کا حیلہ ہَے ۔
اَبھی محض دو فی صَد لوگ ہی اَنگریزی جان سَکے ہَیں تو اِس دو فی صَد اَعلیٰ تَعلیم یافتہ لوگوں نے دُنیا میں جَھنڈے گاڑ دِیے ہَیں ۔
اَمریکا میں بہتَرین ڈاکٹر پاکستانی
دُنیا میں بہتَرین انجینیر پاکِستانی
بہتَرین بینکار پاکِستانی
پاکستان کے اَکثَر عَوام کو اَنگریزی نَہیں آتی ۔ پَس اُن پَر اَعلیٰ تَعلیم کے دَروازے بَند ہَیں ۔ وُہ میڈیکل یا انجینئرنگ کے اِداروں میں داخلہ ہی نَہیں لے سَکتے ۔ ( یہ اَیسے ہی ہَے کی جَیسے پہلوانوں کو اَکھاڑے سے ہی باہِر کَر دِیا گَیا ہو ۔ ) اَب اَگَر باقی کے % 98 لوگوں میں سے محض دَس فی صَد لوگ بھی اَعلیٰ تَعلیم پا گئے تو سوچیں پاکِستان کَہاں ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔
اُردُو ذَریعہِ تَعلیم بَن گَئی تو صُورَتِحال کا اَندازہ کَریں ۔ ۔ ۔ ۔
نُکتہ سَرائیِ مَولوی تَمیزُالّدین شاھد ستار شبلی
( مراسلہ نگار انگریزی ادبیات کے ماہر و مدرس ہیں)
اشتراک
فا طمہ مقمر پاکستان قومی زبان تحریک













