**
*رپورٹ : ملک طارق*

*بزدار سرکار کے ہاتھوں پنجاب گیا، پنجاب میں عثمان بزدار، علیم خان اور راجہ بشارت کے الگ الگ گروپ بن چکے، عظمیٰ بخاری*

لاہور : مسلم لیگ ن کی پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار سرکار کے ہاتھوں سے پنجاب نکلتا جا رہا ہے،

پنجاب میں عثمان بزدار، علیم خان اور راجہ بشارت کے الگ الگ گروپ بن چکے، فیاض چوہان جیسے ریلو کٹے ہر کشتی میں سواری کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

انہوں نے وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پنجاب بزدار سرکار کے ہاتھوں سے نکلتا نظر آرہا ہے۔

عمران نیازی نے اسی خوف سے پنجاب بچانے کے لئے ذلفی بخاری کو بھیجا۔ تحریک انصاف کے پنجاب میں اب تین سے چار گروپ بن چکے ہیں۔ عثمان بزدار، علیم خان اور راجہ بشارت نے اپنے الگ الگ گروپ بنا لیے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیاض چوہان آپ جیسے ریلو کٹے ہر کشتی میں سواری کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔

واضح رہے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کے فیصلے پر کہا تھا

پچھلے پونے دو سال میں متحدہ اپوزیشن حکومت کے خلاف بیسیوں ای پی سی منعقد کر چکی ہے لیکن ان تمام کا حاصل وصول جگ ہنسائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں وزیراعظم عمران خان اور پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومتی اراکین اور اتحادی متحد اور متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کرپشن کی اے بی سی اور احتساب سے بچنے کے لیے اے پی سی منعقد کرنے میں ماہر ہے۔