#مسلم_طلبہ_محاذ_کیا_ھے_؟

مسلم جوانوں کا اک ایسا پلیٹ فارم جس سے ملک و ملت سے وابستہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر آواز اُٹھائی جائےگی

مسلم طلبہ تنظیموں کا ایک ایسا اتحاد جسے میرے دیس کی بہاریں اک عرصہ سے ترس رہی تھیں

مسلم طلبہ محاذ کیا ھے…؟

حقوقِ طلبہ کا محافظ و ترجمان

اسلامی اقدار و تہذیب و تمدن کا پیکر

ملکی وملی سلامتی کا بہی خواں

وطنِ عزیز کی نظریاتی سرحدوں کا سپاہی

مملکتِ خداداد کی جغرافیائی سرحدات کا نگہباں

دیس میں رائج نصابِ تعلیم پر نگراں

بے حیائی و فحاشی کے مقابل تیغِ عیاں

توحید وسنت کا ھُدی خواں

ختمِ نبوت و ناموسِ رسالتﷺ کا پاسباں

ناموسِ صحابہؓ و اھلبیتؓ کے متوالوں کا نڈر کارواں

غلبۂ اسلام کی جدوجہد کیلئے ہمہ دَم سرگرداں

مسلم طلبہ محاذ کیا ھے…؟

تپشِ زمانہ میں اِک اَبرِ کرم

ظلمتِ دیس میں تابانئ شمس

تاریکئ وطن میں ضیائے قمر

راہِ حق و حقوق میں ضوفشانئ نجوم

دورِ خزاں میں بادِ بہاراں

آسمانِ جرأت کی کہکشاں

ظلِ یاس میں امید کی اک کرن

چمنِ وحدت کیلئے قطرہائے شبنم

مَردانِ ہمت کیلئے میدانِ عمل

کام کاروں کیلئے نشانِ منزل

بے کاروں کیلئے راہِ منزل

مسلم طلبہ محاذ کیا ھے…؟

جسکا مقصد نصاب تعلیم میں توحید و سنت، عقیدہ ختم نبوتؐ پر مضامین شامل کروانا

قرآنِ پاک کی بنیادی تعلیم اور ترجمۂ قرآن کو نصابِ تعلیم میں لازمی مضمون کے طور پر شامل کروانا

حضرات صحابہ کرامؓ بالخصوص خلفائے راشدینؓ اُمّہات المومنینؓ اور بناتؓ نبیؐ کی سیرت پر مضامین کو نصاب کا حصہ بنانے کی جدوجہد کرنا

نصاب تعلیم سے ایسی چیزوں کا خاتمہ کرانا جو اسلام اور مشرقی اقدار کے بر خلاف ہو

ملک بھر میں یکساں نصابِ تعلیم کو رائج کرانا

آن لائن تعلیم اور کالجز، یونیورسٹیوں کی اضافی فیسوں کے متعلق طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرانا

یونیورسٹیز میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور فحاشی کی روک تھام کے لیے عملی اقدام کرنا

تعلیمی اداروں میں اسلامی و مشرقی اقدار کے فروغ کو ممکن بنانا

معلم کے روپ میں چُھپے عناصر جو اسلام کے خلاف جدوجہد کرکے معصوم ذہنوں کو یرغمال بنا رہے ہیں ایسوں کی روک تھام کے لیے منظم کوشش کرنا

ایسے گروہ جو اسلام اور ملک دشمنی پر مبنی سرگرمیاں تعلیمی اداروں کے اندر لانے کی کوشش کرتےہیں انکو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے مضبوط حکمت عملی اختیار کرنا

فرد اور معاشرے کو ہر قسم کے لسانی، علاقائی، مسلکی اور گروہی تعصبات سے نجات دلا کر خالص اسلامی فکر و عمل کا امین بنانا

علوم میں دین و دنیا کی تفریق کا خاتمہ کرکے ایک ایسی وحدت لانے کی کوشش کرنا جو قابل عمل بھی ہو اور صحیح منہج کے مطابق بھی ہو

مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور دیگر مظلوم مسلم ممالک میں پڑھنے والے طلباء کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھانا

طلباء کو کشمیر کاز سے آگاہی فراہم کرنا ۔

دختر ملت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے عملی جدوجہد کرنا

مسلم طلبہ محاذ کا قیام نوجوانانِ ملک و ملت کیلئے اک نعمتِ الہٰی سے کم نہيں

ہم امید کرتےہیں کہ
ایم ایس او سمیت تمام تنظیم ہائے طلبہ اس محاذ پر اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا کر حقوقِ مسلم طلبہ کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے

محبت مجھے اُن جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند