*چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برخلاف مودی سرکار کے 5 اگست 2019 کے ظالمانہ فیصلے اور وادی میں جاری لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب*
کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ مصطفیٰ کمال
کشمیریوں کی پاکستان سے محبت و عقیدت لازوال ہے۔ مصطفیٰ کمال
کشمیری پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں، پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہیں اور اسی پرچم میں لپیٹ کر اپنے شہیدوں کو دفناتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال
بھارت کشمیریوں کو اسی جرم کی سزا دے رہا ہے۔ مصطفیٰ کمال
کشمیری بھائی بہنوں کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے انکے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مصطفیٰ کمال
پی ایس پی پاکستان کے دفاع میں مصروف فرنٹ لائن کی سیاسی جماعت ہیں۔ مصطفیٰ کمال
پی ایس پی ملک کا دفاع اپنی جانوں پر کھیل کر کررہی ہے۔ مصطفیٰ کمال
ہم نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے۔ مصطفیٰ کمال
ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ ہم نے بھارت سے مقابلہ کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال
جب جب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی زور پکڑتی تھی تب تب را کے ایجنٹس کراچی میں خون کی ھولی کھیلتے تھے۔ مصطفیٰ کمال
ہم نے کراچی میں بھائی کو بھائی سے ملا کر بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی سرمایہ کاری کو ختم کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال
5 اگست 2019 کے بھارتی جبر کے خلاف پاک سر زمین پارٹی وہ پہلی سیاسی جماعت تھی جو کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے لیے کراچی سے آزاد کشمیر پہنچی۔ مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے ہر مثبت قدم کی بھرپور حمایت کرے گی۔ مصطفیٰ کمال
پورا پاکستان خصوصاً کراچی آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ مصطفیٰ کمال
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت لوگوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو کم کر رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال
پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اپنی کریشن، اقرباء پروری، تعصب اور نااہلی کی وجہ سے پورے سندھ میں جو حالات پیدا کر دیئے ہیں وہ پاکستان کے بیرونی دشمنوں خصوصاً بھارت کو صوبہ سندھ میں آگ بھڑکانے کے لئے بہت سارا مواد فراہم کررہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال
جسکے گھر پینے کے صاف پانی کی جگہ گٹر کا پانی آتا ہو، جواں سال بچہ کرنٹ لگنے سے مرجائے، تعلیمی اداروں میں داخلہ اور روزگار نا ملے، بچہ خوراک اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین نا ملنے پر مرجائے اسکو کیا پاکستانیت سمجھائیں گے؟ مصطفیٰ کمال
بنیادی سہولیات سے محروم افراد ملک کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم میں استعمال ہوجاتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال
دشمن بھی پاکستانیو کو پاکستان سے اتنا بدظن نہیں کرسکتا جتنا ہمارے حمکراں کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال
یہ سیاسی دہشت گرد ہیں اور جمہوری دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ مصطفیٰ کمال
جمہوری دہشتگرد سرکاری پروٹوکول استعمال کرتے ہوئے عوام کو گٹر ملا پانی پلا کر، صحت، تعلیم، نوکری، کاروبار اور بجلی سے محروم رکھ کر انہیں موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال













