بھارت نے غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ تسلط قائم کر رکھا ہے، کشمیری ایک سال سے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے، نہ کشمیری جھکیں گے لیکر رہیں گے آزادی مولانا آصف معاویہ سیال و دیگر کا یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب

تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں چیرمین پاکستان عوامی خدمت پارٹی صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی قیادت میں کشمیری مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکتب فکر کے رہنماوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے بھر پور شرکت

اس موقع پر تحصیل صدر فوجی محمد رمضان خان بلوچ، مولانا محمد رفیق و دیگر کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 70 سال سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بھارت نے غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ تسلط قائم کر رکھا ہے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، بھارت انتہا پسندانہ ہندوتوا سوچ کے نرغے میں ہے اور آگ سے کھیل رہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے اور بھارت کے اندر مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے
اس موقع پر سینکڑوں افراد نے شرکت کی













