گڑھ مہاراجہ، انچارج ریسکیو1122 جمشید اقبال، غلام جیلانی کی غنڈوں کے ہمراہ عمران پر تشدد، عمران کی جانب سے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں درخواست دائر، پولیس مصروف تفتیش
تفصیلات کے مطابق گڑھ موڑ سے عمران نامی ممبر ٹیم سرعام نے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ
میں مورخہ 4 اگست 2020 رات 9 بجے کے قریب چوک گڑھ موڑ پر کھڑا تھا کہ غلام جیلانی کمہار، انچارج ریسکیو1122 گڑھ موڑ جمشید اقبال، عدنان، علی سیال و دیگر 4کس نا معلوم افراد کی مجھے تشدد کیا
سائل غلیظ گالیاں دینے لگ گئے، سائل نے منع کیا تو ملزمان نے سائل کو تھپڑوں، مکوں، سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا سائل کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹ کر لیہ روڈ پر واقعہ ایل ڈرنک کارنر پر لے گئے جہاں پر پہلے سے موجود کچھ افراد نے بھی تشدد کیا اور مجھے کہتے رہے کہ معافی مانگو ناک سے زمین پر لکیریں کھینچو ، (میرا کوئی جرم بھی نہیں تھا) میں نے یہ بات نہیں مانی تو پھر تشدد کرنا شروع کر دیا، وجہ عناد فیس بک پر کمنٹ کرنا تھی، ہماری وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او جھنگ سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ کیاہے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح سے کسی بھی شریف شہری کو تشدد کا نشانہ بنائے،