*اندھیر نگری چوپٹ راج* ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔گزشتہ رات 9/30 بجے میٹنگ ہال میونسپل کمیٹی جھنگ روڈ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میونسپل کمیٹی کے اہلکار مہتاب کی طرف سے شادی کی تقریب۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ لاہور سے برات دھوم دھام سے میٹنگ ہال میونسپل کمیٹی ٹوبہ میں جلوہ افروز۔ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔۔ وہی میونسپل کمیٹی کا عملہ جو چیف آفیسر کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں شادی کی تقریب پر چھاپے مارتے ہیں اور گھروں سے گوشت کی دیگیں اٹھا کر لے جاتے ہیں آج گوشت کے تھال لے کر براتیوں کے آگے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ ذرائع

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک زاہد خلیل کی نااہلی۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو خبر ہی نہیں یا پھر میٹھی خاموشی شمولیت کا اقرار کر رہی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ چھوٹے چھوٹے غریب دوکانداروں کی دوکانیں بند تو کیا سامان اٹھانے بھی بہت دلچسپی لی جاتی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ آج ابھی تک انتظامیہ اپنے اہلکار کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہے کاروائی تو بہت دور کی بات ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ڈپٹی کمشنر میڈم آمنہ منیر سے نوٹس کی اپیل۔

رپورٹ۔ *سید خلیل الرحمن شاہ جرنلسٹ*