حکمران اور بیچارہ نوجوان

تحریر انجینئر حبیب الرحمن حاصلہ

محترم قارئین !

آئیے آپکو آج بتلاتا ہوں کہ موجودہ حکمرانوں نے کیسے نوجوانوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے

نومبر۔دسمبر 2019 میں ایک سکیم لانچ کی جاتی ہے،

“کامیاب جوان “

جسکا واویلا کیا جاتا ہے کہ آسان ترین طرز کا قرضہ لیکن حقیقی صورتحال اس کے برعکس ہے

تفصیل کچھ اس طرح ہے،

اس سکیم کیلئے نوجوان دھڑادھڑ درخواستیں جمع کرواتے ہیں
پھر تقریباً ایک ڈیڑھ ماہ بعد ان میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے کچھ جوانوں کا نام نکالا جاتا ہے
انکو بینک سے کالز آتی ہیں پھر physical verification کیلئے ٹیم آجاتی ہیں
قصہ مختصر کہ تقریباً 10-11 ماہ لگتے ہیں اس پورے طریقہ کار کو اس کے بعد بینک سے لیٹر اور کال آتی ہے کہ آپ نے اتنی رقم کے قرضہ کیلئے درخواست دی تھی اور آپکا اتنا قرضہ منظور ہوا ہے

یعنی اگر آپکی درخواست میں بیس لاکھ کی رقم تھی تو تقریباً آٹھ یا نو لاکھ آپکے منظور ہوجاتے ہیں

لیٹر کو لے کر آپ بینک پہنچتے ہیں وہاں کہا جاتا ہے
اپنی فائل تیار کرو جس میں کافی طرح کے ڈاکومنٹس ہوتے ہیں
اگر اندازہ لگایا جائے تو اس فائل کے تمام ڈاکومنٹس کو تیار کرنے میں تقریباً 50 ہزار لگتے ہیں
اور تین سے چار ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے
یعنی ذلالت ہی ذلالت

پھر سب سے بڑی ذلالت یہ کہ آپ پہلے اس رقم کا 20 سے 25 فیصد یعنی تین یا چار لاکھ بینک اکاؤنٹ میں جمع کرواؤ پھر بینک آپکے قرض کی رقم آپکو دے گا ورنہ نہیں

مجھے لگتا ہے اس سکیم بنانے والے کا دماغ خراب ہے کہ جس غریب کے پاس تین چار لاکھ ہونگے وہ حکومت کے پاس قرضہ لینے کیوں جائے گا؟؟

یہ ساری کی ساری ایک ڈرامے بازی ہے اور سیاسی داؤ پیچ ہیں
عوام کو اس کا صفر فیصد بھی فائدہ نہیں ہے

اب جبکہ کامیاب جوان سکیم کادوسرا مرحلہ بھی جاری ہے تو ساتھ میں ایسی ہی ایک سکیم پنجاب کے حکمرانوں نے بھی پچھلے دنوں لانچ کردی ہے

“پنجاب روزگار سکیم”

جس کا طریقہ کار بھی بالکل کامیاب نوجوان سکیم جیسا ہی ہوگا
نوجوانان ملک و ملت کو مزید ذلیل کرنے کا ایک نیا حربہ ہے

خدارا نوجوانوں کیلیے اگر حقیقت میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کریں ورنہ ایسے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر ذلیل نا کریں

یہی پیسہ جو اربوں کی رقوم کا آپ لانچ کر رہے کسی ایسے پروجیکٹ میں لگائیں جہاں پہ نوجوانوں کو روزگار مہیا ہوسکے

ایسے قرضوں کی دلدل میں بیچارے غریب جوان کو نا پھنسائیں

خدارا اگر کچھ کرنا ہے تو حقیقی معنوں میں کچھ کریں ایسے ہی زبانی جمع خرچ پر گزارا نا کریں

اور غریبوں کو مزید ذلیل نا کریں

شکریہ

والسلام ۔۔۔۔انجینئر حبیب الرحمٰن حاصلہ