مخلوق خدا کو راضی کریں
تحریر شاید رشید
سجدوں میں گرنے سے پہلے ان لوگوں کو گلے لگائیں جو آپ کے خراب رویوں کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ھیں دل آزاریاں کبھی معاف نہیں ھوتیں، آپ اللّٰہ کی مخلوق کو دکھ پہنچا کر خالق تک نہیں پہنچ سکتے۔کسی کو دکھ دیں ایسا نہ ہو کے اسکا دکھ آپکی دعاؤں میں رکاوٹ بن جائے ۔ میں زندگی میں جیسے جیسے لوگوں سے ملتا گیا تو مجھے یقین ھوتا چلا گیا کہ اخلاق اللہ کی طرف سے دیا گیا ایک تحفہ ہے جو بہت کم لوگوں میں پایا جاتا ہے اور اخلاق بھی رزق کی طرح ھی ھے جو ھر ایک کو نہیں ملتا جو اس میں ملاوٹ کرتا ھے تو اللہ برکت ختم کر دیتا ھے۔بداخلاق انسان کی زبان سے کانٹے دار الفاظ نکلتے ہیں جو دل کے ساتھ ساتھ روح کو بھی زخمی کر دیتے ہیں۔
رپورٹ شاید رشید








