پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل جھنگ کے ضلعی صدر مہر عرفان حیدر سیال اور بیورو چیف بول پاکستان منتظر مہدی سیال کی زیر سرپرستی آنکھوں ، معدہ و جگر اور شوگر میں مبتلا مستحق مریضوں کیلئے محلہ مصطفی آباد کچا ملتان روڈ گلی مہدی سٹریٹ جھنگ صدر میں دوسرا ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ لگایا گیا
جھنگ (سٹارنیوزآنلائن) پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل جھنگ کے ضلعی صدر مہر عرفان حیدر سیال اور بیورو چیف بول پاکستان منتظر مہدی سیال کی زیر سرپرستی آنکھوں ، معدہ و جگر اور شوگر میں مبتلا مستحق مریضوں کیلئے محلہ مصطفی آباد کچا ملتان روڈ گلی مہدی سٹریٹ جھنگ صدر میں دوسرا ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ لگایا گیا جس میں جھنگ کے ماہرِ ڈاکٹرز نے اپنی خدمات سرانجام دیں ۔ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں ماہر امراض معدہ و جگر اور شوگر ایم بی بی ایس اسپیشلسٹ ڈاکٹر سیف الرحمن اور ماہر مراض چشم اسپیشلسٹ ڈاکٹر رفعت عباس نے تقریبا 200 مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری ادویات فراہم کیں جبکہ رعایتی قیمتوں پر نظر کی عینکیں بھی دی گئیں ۔ اس موقع پر شیخ عبد الرحمن،رانا محمد عمران،حاجی عدنان،ندیم عباس،سبطین شانی،تنصیر حیدر،ملک ریاض علی،اور اہلیان علاقہ نے انتظامیہ فری کیمپ کے احسن اقدامات کو سراہا جبکہ مہر عرفان حیدر سیال کا کہنا تھا کہ اس فری کیمپ کا مقصد مستحق و نادار مریضوں کو انکے گھر کی دہلیز پر فری چیک اور فری ادویات مہیا کرنا تھا ۔ منتظر مہدی سیال نے کہا کہ یہ کیمپ فی سبیل اللہ لگایا گیا جہاں جھنگ کے مستند اور قابل ڈاکٹرز نے اپنی خدمات سرانجام دین جنکے لیے وہ انکے شکر گزار ہیں جبکہ عوام الناس کی سہولت کیلئے آئیندہ بھی فری کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ













