نفس کھلا دشمن

تحریر۔شاہد رشید لاہور

نفس و شیطان انسان کے کھلے دشمن ہیں یہ انسان کو نیکیاں نہیں کرنے دیتے آگر ہمت کرکے کوئی نیکی کر بھی لے تو یہ نیکی کو پوشیدہ نہیں رہنے دیتے شیطان کے بہکاوے میں آکر انسان سب کچھ کرتا ہے اور نیکی کو ضائع کر بیٹھتا ہے۔
لوگوں کے ساتھ نیکی کرتے رہیں اس انتظار میں نہیں کہ وہ تمہاری نیکی لوٹائیں گے بلکہ اس عقیدہ کے ساتھ کہ اللّٰہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔جس کے پاس جو ہوتا ہے اس نے وہی تقسیم کرنا ہوتا ہےاس لئےلوگوں کے رویوں کا کبھی شکوہ نہیں کرنا چاہیے۔ضروری نہیں سب کی جھولیاں پیار ، خلوص ، اپنائیت اور بے غرضی جیسے موتیوں سے بھری ہوئی ہوں اس لئے جہاں جو ملے سمجھ لیں وہاں دینے والے کے پاس دینے کے لئے اپنے ظرف کی مطابق اس سے بہتر اور کچھ نہیں تھا.