دنیا کے بڑے نیورو سرجنز اور ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان

تحریر علی امجد چوہدری
یہ ورلڈ فیڈریشن آف نیورو سرجنز کی کانفرنس کی تصویر ہے اس کانفرنس میں دنیا کے ان سب سے بہترین نیورو سرجنز نے شرکت کی جنہیں نیورو سرجری میں اتھارٹی تسلیم کیا جاتا ہے مگر اس تصویر کی انفرادیت یہ ہے کہ اس کانفرنس کے ٹراما سیشن کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ نیورو سرجن ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان صاحب کر رہے ہیں ان کے دائیں طرف معروف امریکی نیورو سرجن پروفیسر رچرڈ موذر ہیں پروفیسر رچرڈ موذر ورلڈ فیڈریشن آف نیورو سرجنز کے صدر ہیں ڈاکٹر کاشف سلطان صاحب کے بائیں طرف جنوبی کوریا کے شہرہ آفاق نیورو سرجن پروفیسر ہانگ جون جیون ہیں جنہیں جنوبی کوریا کا سب سے بڑا نیورو واسکولر سرجن تسلیم کیا جاتا ہے دنیا کے دو معروف ترین نیورو سرجنز کے درمیان صدارت کا اعزاز بلاشبہ پاکستان کے لیئے بہت بڑا اعزاز ہے
علی امجد چوہدری