جھنگ۔وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر خواتین پر تشدد ، جنسی ہراسگی کی روک تھام اور خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام خواتین کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا کیا گیا۔

جھنگ ( سٹارنیوز)وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر خواتین پر تشدد ، جنسی ہراسگی کی روک تھام اور خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام خواتین کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر خواتین پر تشدد ، جنسی ہراسگی کی روک تھام اور خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام خواتین کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمنار میں جھنگ پولیس کی لیڈی سب انسپکٹرز زروا تسکین زہرا اور فضاء رُخ نے طالبات کو خواتین پر تشدد اور جنسی ہراسگی کی صورت میں ممکنہ اقدامات اور ویمن سیفٹی ایپ کے استعمال کے متعلق آگاہی دی ۔ وسین سیفٹی ایپ کے استعمال سے خواتین ڈومیسٹک وائلنس ، ہراسگی یا دیگر کسی ایمرجنسی صورتحال میں صرف ایک کلک سے پولیس کی بر وقت مدد حاصل کر سکیں گی۔ خواتین پر تشدد کی روک تھام اور آگاہی مہم کے حوالے سے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد خواتین میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ تشدد اور ہراسگی کو نظر انداز نہ کریں بلکہ ایمر جنسی سروس نمبر 15 یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس کو بر وقت اطلاع دیں تاکہ متاثرہ خواتین کی فوری مدد فراہم کی جا سکے ۔ خواتین پر تشدد اور جنسی ہراسگی کی روک تھام کیلئے انٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے خواتین پر تشدد ، ہراسگی اور ڈومیسٹک وائلنس کی روک تھام کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس کی طرف سے ویمن سیفٹی اسکواڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد گرلز سکولز و کالجز کے اطراف پٹرولنگ کرنا ہے تاکہ خواتین میں احساس تحفظ پیدا ہو اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔
رپورٹ ۔ علی رحمان انصاری












