ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے ڈاکٹرز ہسپتال اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط کئے ۔

جھنگ (سٹارنیوز)ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے ڈاکٹرز ہسپتال اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط کئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے ڈی پی او محمدراشد ہدایت اور ڈاکٹر اسامہ حسن خان سی ای او ڈاکٹرز ہسپتال چرچ روڈ کے مابین MOU پر دستخط کئے گئے ۔ معاہدے کے مطابق پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کو مشورہ فیس میں 30 فیصد ، او پی ڈی ، ایمرجنسی ، جنرل سرجری ، گائنی ، اینڈوسکوپی ، گیسٹرولوجی ، آرتھوپیڈک ، امراض چشم ، فارمیسی ، لیبارٹری ، ڈائلسس اور فزیوتھراپی میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی ۔ جبکہ شہدائے پولیس کی فیملیز کو او پی ڈی میں فری علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ سی ای او ڈاکٹرز ہسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے شہدائے پولیس کی فیملیز اور پولیس افسران اور انکی فیملیز رعایتی نرخوں پر علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے ۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہداء کی فیملیز اور پولیس افسران کی ویلفئیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری