رمضان نگہبان پیکج کیا ہے اور کسے ملے گا
رمضان نگہبان پیکج کیا ہے اس بارے اعلان تو ہوا مگر ملے گا کسے اس حوالہ سے ڈیٹا کہاں سے لیا گیا معلوم نہیں کل کسی جگہ بیٹھا تھا کچھ خواتین نے اپنے شناختی کارڈ نمبر دئیے کہ چیک کروا دیں کہ ہم رمضان نگہبان پیکج لے سکیں گی یا نہیں….. تو کل 37 شناختی کارڈ نمبر میرے پاس تھے میرے 37 نمبرز سمیت جو سرکاری بندہ سروے کر رہا تھا اس نے تقریباََ سو کے قریب شناختی کارڈ چیک کئے جن میں صرف 13 افراد اہل نکلے ان میں دو مرد اور گیارہ خواتین تھیں دو خواتین ایسی تھیں جن کی بے نظیر پروگرام کی امدادی رقم بند ہوچکی ہے اور اب وہ نااہل ہیں باقی جن خواتین کے کارڈ چیک کئے وہ تمام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم حاصل کررہی ہیں لیکن چند اہل باقی نااہل ….دو مرد بھی اہل تھے آخر اس کا دائرہ کار کیا ہے اس کا معیار کیا ہے ڈیٹا کہاں سے لیا گیا کیا معلوم………
پنجاب حکومت کی طرف سے اعلان کے بعد ٹیمیں مختلف علاقوں میں جا کر سروے کررہی ہیں خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنی اہلیت جاننے کے لیے جاتی ہے حکومت کو پہلے واضح کرنا چاہیے تھا کہ کن افراد کو رمضان نگہبان پیکج ملے گا تاکہ خواتین ذلیل و خوار نہ ہوتیں حکومت پنجاب کی طرف سے دئیے گئے رمضان پیکج نے عوام کو ایک بار پھر لائنوں میں لگا دیا ہے اپیل ہے کہ پالیسی واضح کی جائے تاکہ مستحق تک حق بھی پہنچے اور وہ ذلیل بھی نہ ہوں
رپورٹ علی رحمان انصاری












